بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرونز مار گرائے

image

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی اور پانچ ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے تمام پانچوں ڈرونز مار گرائے۔ کارروائی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہوگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US