ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد پر طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور روایتی پگڑی اور چادر پیش کی۔ اس موقع پر ملکی سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور خطے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خصوصی نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبہ کے مختلف سوالات کے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے اور انہیں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال سمیت پروپیگنڈا وارفیئر کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔
نشست میں شریک طلبہ نے دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہے۔