عمران خان کا پمز اسپتال میں تفصیلی طبی معائنہ، وکلا سے ملاقات آج ہوگی

image

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو گزشتہ رات سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال میں مختلف طبی معائنے مکمل ہونے کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ عمران خان کی اسپتال منتقلی اور واپسی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی اپنے وکلا سے ملاقات کے لیے وقت بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور وکلا کے درمیان ملاقات آج سہ پہر 3 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید ملک اور وکلا کے درمیان ملاقات کے وقت پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکلا کی ملاقات کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والے وکلا میں لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر شامل ہیں، جبکہ ملاقات کے انتظامات اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US