عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، چاندی کی قیمتیں مستحکم

image

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پھر کم ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو فی تولہ 24 کیرٹ سونا 1,500 روپے کی کمی کے بعد 4,30,836 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,286 روپے کی کمی کے ساتھ 3,69,372 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,179 روپے کی کمی کے بعد 3,38,603 روپے ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی کے بعد 4,083 ڈالر پر آگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

فی تولہ 24 کیرٹ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5,723 روپے اور 10 گرام 24 کیرٹ چاندی کی قیمت 4,906 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 52.45 ڈالر فی اونس رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US