خیبر پختونخوا: جہانگیرہ روڈ پر کار پر فائرنگ: 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

image

خیبر پختونخوا میں جہانگیرہ روڈ پر جنرل بس اسٹینڈ کے قریب مخالفین نے ایک کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے کار میں سوار 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہگیر بھی جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد تمام لاشوں اور زخمیوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US