بینکوں کے لیے نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد بڑھا کر 3 کروڑ روپے مقرر، اطلاق فوری ہوگا

image

وفاقی حکومت نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے لیے نقد رقوم کی لین دین رپورٹ کرنے کی حد میں اضافہ کردیا ہے، جس کے تحت اب 2 کروڑ کے بجائے 3 کروڑ روپے یا اس سے زائد کیش ٹرانزیکشنز کی رپورٹ کرنا لازمی ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس (سی ٹی آر) کی نئی حد مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس (سی ٹی آر) کی نئی حد مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نئے ضوابط کے مطابق بینکوں اور متعلقہ مالیاتی اداروں کو 3 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کی نقد لین دین کی تفصیلات فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو فراہم کرنا ہوں گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس (سی ٹی آر) کی نئی حد مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس تبدیلی کی منظوری نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے انسداد منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت نے دی ہے۔ یہ اقدام مشکوک مالی لین دین اور کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس کی نگرانی، جانچ پڑتال اور تجزیے کے حکومتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US