پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 323 روپے مقرر

image

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے نئی قیمت کے اطلاق کے بعد صارفین کو پیٹرول ایک روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 323 روپے میں دستیاب ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US