شہید ڈی ایس آر برکت علی کی نمازِ جنازہ ادا، کور کمانڈر کراچی اور اعلیٰ حکام کی شرکت

image

راولاکوٹ کے علاقے متیالمیرا میں شرپسندوں کی فائرنگ سے فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔

نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر کراچی، شہید کے اہلِ خانہ سمیت اعلیٰ سول، عسکری اور پولیس حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے شہید آفیسر کی بہادری، فرض شناسی اور ملک کے لیے دی جانے والی عظیم قربانی کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز برکت علی کا جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US