اورماڑہ: مکران کوسٹل ہائی وے پر بس اور گیس باؤزر میں تصادم، دونوں گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں

image

اورماڑہ کے قریب بسول کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے پر تربت سے کراچی جانے والی مسافر بس اور گیس باؤزر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت مسافر بس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافر سوار تھے، جن کی چیخ و پکار سنائی دے رہی ہے جبکہ آگ کی شدت کے باعث متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایس پی اسلم بنگلزئی کا کہنا ہے کہ ریسکیو عملے کو فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے، تاہم حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق تاحال کوئی مصدقہ معلومات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US