اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ، مجموعی ذخائر 26.77 ارب ڈالر رہے

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 13 نومبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 26 ارب 77 کروڑ 49 لاکھ ڈالر (26,774.9 ملین ڈالر) رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے میں مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر (15 ملین ڈالر) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کی تحویل میں موجود ذخائر بڑھ کر 21 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (21,587.0 ملین ڈالر) ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے سیال ذخائر کی مالیت 5 ارب 18 کروڑ 79 لاکھ ڈالر (5,187.9 ملین ڈالر) ریکارڈ کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US