موسمی انفلوئنزا سمیت چار بیماریوں کے کیسز میں اضافہ، ایڈوائزریز جاری

image

ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے متعدی بیماریوں سے متعلق دو الگ الگ ایڈوائزریز جاری کردیں۔

حکام کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال میں خناق کے متعدد مریض زیر علاج ہیں، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی کھانسی کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں خسرے کے باعث کئی سو بچوں کی اموات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ طبی ماہرین نے بچوں میں ویکسینیشن کی کم شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین سے متعلق گمراہ کن سوشل میڈیا مہمات بھی بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US