ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران بحرین میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے دو ریڈار تباہ کردیے گئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران امریکی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا اور پیٹریاٹ سسٹم کے دو ریڈار تباہ ہوئے۔
ایرانی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی ایم کیو ون اور ایم کیو نائن ڈرونز نے ایرانی فضائی حدود میں پرواز کی، جس کے ردعمل میں بحرین میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ بحرین میں امریکی دفاعی تنصیبات کے خلاف کارروائی ایرانی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کا جواب تھی۔