خلیج فارس میں امریکی ایف 16 طیارے کو نقصان پہنچنے کا ایرانی دعویٰ مسترد

image

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے خلیج فارس میں امریکی ایف 16 جنگی طیارے کو ایرانی میزائل حملے میں نقصان پہنچنے کے دعوے کی تردید کردی۔

سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جمعے کے روز کسی بھی امریکی ایف 16 جنگی طیارے کو نشانہ نہیں بنایا۔

امریکی فوج کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں تعینات تمام امریکی جنگی طیارے محفوظ ہیں اور معمول کے مطابق مکمل طور پر فعال ہیں۔

اس سے قبل ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ خلیج فارس میں امریکی ایف 16 طیارے پر میزائل حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جنگی طیارے کو نقصان پہنچا اور اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

سینٹکام نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی ایف 16 طیارے کو کسی ایرانی حملے میں نقصان نہیں پہنچا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US