ایران امریکا معاہدہ چاہتا ہے، واشنگٹن پائیدار سمجھوتے کا خواہاں ہے: ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، تاہم واشنگٹن ایسا طویل المدتی اور مضبوط معاہدہ چاہتا ہے جو مستقبل میں امریکی قیادت کی تبدیلی سے متاثر نہ ہو۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام معاہدے کے خواہاں ہیں، تاہم امریکا کسی عارضی سمجھوتے کے بجائے دیرپا معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ طویل عرصے تک برقرار رہے اور مستقبل میں آنے والا کوئی بھی امریکی صدر اسے آسانی سے ختم نہ کرسکے۔

ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ اس قدر مضبوط ہونا چاہیے کہ امریکا میں مستقبل میں کوئی کمزور یا غیر مؤثر صدر بھی اقتدار میں آجائے تو بھی وہ ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کو متاثر نہ کرسکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کا مقصد محض وقتی مفاہمت نہیں بلکہ ایران کے ساتھ ایک مضبوط، جامع اور پائیدار معاہدہ کرنا ہے، جو دونوں ممالک میں حکومتوں کی تبدیلی کے باوجود برقرار رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US