بصری تربیت گاہ منا سک حج و عمرہ کے زیر انتظام حج معلوماتی ڈیسک کا قیام

image
راولپنڈی (نیٹ نیوز)بصری تربیت گاہ منا سک حج و عمرہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بصری تربیت گاہ مناسک حج وعمرہ F-765، کالج چوک، سیدپور روڈ،سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں حج2015 ؁ء کے لیے معلوماتی و تربیتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ حج پر جانے والے عازمین (گورنمنٹ سکیم، پرائیوٹ سکیم) کسی بھی قسم کا مسئلہ کے حل کیلئے مثلا حج درخواست فارم ، حج بدل کے بارے میں معلومات وغیرہ اور مناسک حج کی تربیت کے بارے میں کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔ مناسک حج کا کتابچہ ’’ترتیب حج‘‘ بلامعاوضہ دستیاب ہے۔ حج پر جانے والے عازمین جوابی پتہ لکھا ہوا ڈاک کا لفافہ ارسال کر کے کتابچہ ترتیب حج بلامعاوضہ منگوا سکتے ہیں ۔ انشاء اﷲ عید الفطر کے بعدحسب سابق مناسک حج کے تربیتی پروگرام شروع ہو نگے۔ بے لو ث خدمت، مشاورت اور تربیت کیلئے موبائل: 0333-5207070پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts