دو ہزار پندرہ کا ورلڈ رِسک میپ شائع

image
اِس سال بھی بین الاقوامی مشاورتی کمپنی نے دو ہزار پندرہ کا ورلڈ رِسک میپ شائع کیا جس میں دنیا کے تمام ممالک کا جائزہ لینے کے بعد تعطیلات منانے والوں کو خبردار کیا گیا کہ کِن ممالک میں ہائی رِسک ہے اور کن ممالک میں بے خوف و خطر چھٹیاں منائی جا سکتی ہیں۔کمپنی کے مطابق انتہائی خطرناک ممالک یمن ، وسطی افریقہ ، سو مالیہ ، عراق ، شام ، اور افغانستان کے علاوہ مشرقی نائجیریا ، سوڈان ، داغستان اور پاکستان کے کچھ حصے شامل ہیں،باقی دنیا کے تمام ممالک کو کسی قسم کے خطرات سے آزاد قرار دیا گیا ، کمپنی نے آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، چین ، جاپان اور امریکا کے علاوہ سب سے زیادہ محفوظ سکینڈے نیویا کے ممالک مثلاً سویڈن ، ڈین مارک ، ناروے ،گرین لینڈ اور آئس لینڈ کو قرار دیا ، برآعظم افریقہ کے چند ممالک گھانا ، سینیگال اور مراکش میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے تعطیلات منائی جا سکتی ہیں البتہ سیاسی خطرات میں گھرے ممالک لاطینی امریکا کے چلی ، کیوبا ، کوسٹاریکا اور ارجینٹینا محفوظ نہیں ہیں۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts