پاکستان میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر اوپر کا رخ کر لیا ہے۔ صرف ایک روز کی معمولی کمی کے بعد منگل کو فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے کی نئی بلند سطح پر جا پہنچا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے تک جا پہنچی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اضافہ نہ صرف مقامی مارکیٹ میں طلب و رسد کے دباؤ کا نتیجہ ہے، بلکہ عالمی سطح پر سونے کی قدر میں جاری اضافے سے بھی جڑا ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالر مزید مہنگا ہو کر 3325 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ چکا ہے.