میٹروبس سروس سے جڑواں شہروں کے سرکاری ملازمین بہتر طور پر مستفید ہونگے ۔چوہدری محمد یسیٰن

image
اسلام آباد(نیٹ نیوز) ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو میٹروبس منصوبے کا افتتاح کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں اس سروس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا ،میٹروبس سروس کے حوالے سے ہم سی ڈی اے کی خدمات پر چیئرمین سی ڈی اے محمد معروف افضل ،ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد اور ممبر پلاننگ وسیم احمد خان سمیت تمام سی ڈی اے انتظامیہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،میٹروبس سروس سے جہاں جڑواں شہروں کے سرکاری ملازمین بہتر طور پر مستفید ہو سکیں گے وہاں لاکھوں کی تعداد میں راولپنڈی اسلام آباد کے عام شہریوں کو بھی جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی ،سی ڈی اے کے محنت کشوں نے مسلسل تین دفعہ مزدور یونین کو جو مینڈیٹ دیا اور بطور قائد مجھے جس محبت اور عزت سے نوازا میرے دل میں اسکی بہت قدر ہے ،میں اپنے محنت کش ساتھیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑوں گا ،محکمے کی بقاء اور محنت کشوں کی تقسیم کو رکوانے کے لیے آخری سانس تک لڑنے کا تہیہ کر چکا ہوں ،ہم نے ہمیشہ تمام سیاسی جماعتوں اور وقت کے حکمرانوں کا احترام کیا اورسی ڈی اے انتظامیہ سے بھی کبھی محاذ آرائی کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ ہمیشہ افہام و تفہیم سے کام لیا یہی وجہ ہے کہ ہماری تحمل اور برداشت کی سیاست نے ہمیں ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار کیا ،سی ڈی اے مزدور یونین کا دور تاریخ میں منفرد حیثیت سے یاد رکھا جائے گا ،بلدیاتی نظام کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے اور اسلام آباد شہر میں بلدیاتی الیکشن کی حمایت سب سے پہلے ہم نے کی لیکن ساتھ ہی اپنا پیغام بھی سب کو پہنچایا کہ اسکی آڑ میں محکمے اور محنت کشوں کی تقسیم منظور نہیں آج بھی کچھ لوگ ہمیشہ کی طرح وقتی سیاست کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے سی ڈی اے ملازمین کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں لیکن سی ڈی اے محنت کش آج مکمل با شعور ہو چکا ہے اور ایک بار پھر ان مسترد شدہ لوگوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ،ہمارا جینا مرنا سی ڈی اے محنت کش کے ساتھ ہے ان کی محبت کے سامنے کسی بھی عہدے کی کوئی اہمیت نہیں ،ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،صدراورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی نے سی ڈی اے ملازمین کے وفود سے مرکزی یونین آفس میں ملاقات کے دوران کیا ۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts