اسلام آباد (نیٹ نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے)کی ایگزیکٹو باڈی کااجلاس آج مورخہ 09جون 2015ء بروز منگل بوقت دن 02:00 بجے بمقام فائربریگیڈہال سیکٹر G-7/1میں منعقدہوگا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران ،سی بی اے و رابطہ کمیٹیز کے نمائندگان شرکت کریں گے ،اجلاس میں اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور سی ڈی اے کی ممکنہ تقسیم کے بارے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔