آل سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر مظہر ابڑو کی اپنے
ساتھیوں کے ہمراہ ایم ڈی ایسٹیوٹا جناب ایس۔ایم کلیم مکی صاحب سے ملاقات۔ ملازمین
کے مسائل اور ایسٹیوٹا انسٹیٹیوشنزمیں ہونے والی کرپشن سے آگاہ کیا۔ ایم ڈی صاحب نے
ملازمین کے تمام مسائل کیے حل کی یقین دہانی کرادی۔
آل سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن(ASTEEA) کے صدر مظہر ابڑو کی اپنے
ساتھیوں کے ہمراہ ایم ڈی ایسٹیوٹا جناب ایس۔ایم کلیم مکی صاحب سے ایسٹیوٹا ہیڈ
کوارٹر میں ملاقات کی اور انہیں ایسٹیوٹا کا چارج سنبھالنے پر مبارک مباد پیش کی
اور ایسوسی ایشن کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں ان کے ہمراہ عبدالجبار
سومرو، کراچی ڈویزن کے صدر غلام احمد خان،نائب صدر نگہت سہروردی ،تصدق شہاب،
لاڑکانہ ریجن کے آرگنائزر غفران ملک، شفیع محمد شیخ ،میرپور ریجن کے آرگنائزر
عطالغاری، حیدرآباد ریجن کے آرگنائزر سعد قریشی شامل تھے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے
ڈائریکٹر ایڈمن خلیل احمد میمن، ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ ٹریننگ مسرور احمد شیخ،
ڈائریکٹر آپریشن سید نظر علی اور ڈائریکٹر فائنانس یوسف بلوچ صاحب نے شرکت کی۔
صدر مظہر ابڑو نے این۔ ٹی۔ایس ٹیسٹ ، اسٹاف سن اینڈ کوٹہ، سیلف ہیلپ ایمپلائز کو
بھرتیوں میں فوقیت یا ان کی ریگولرائزیشن،سینیارٹی لسٹ کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ
کرنا،اسٹاف کے ایک سے زائد بچوں کی مکمل فیس معافی، ایسٹیوٹا میں ایسے ملازمیں جو
اپنی تعلیمی قابلیت بڑھانا چاہتے ہیں انکی مکمل فیس معافی، رائٹ مین آن رائٹ
جاب،آسولیٹڈ پوسٹ کے پروموشن، ورکس اینڈ سروسز کی اداروں کی عمارتوں کی مرمت میں
عدم دلچسپی، بیرون ملک ٹریننگز میں چند مخصوص افسران کی سلیکشن،آر ڈی صاحبان کی نا
اہلی جیسے مسائل سے ایم ڈی صاحب کو آگاہ کیا اور ایسٹیٹیوشنز کی زبوں حالی کے بارے
میں آگاہ کیا۔ اور ان سے درخواست کی کہ ان معمالات کا فوری نوٹس لیا جائے ۔ ایم ڈی
صاحب اور تمام افسران نے ایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھائے گئے تمام ایشوز کو نہ صرف
تسلیم کیا بلکہ اس پر احکامات بھی دیئے۔ ملاقات انتہایی دوستانہ ماحول میں ہوئی۔
ایم ڈی ایسٹیٹا جناب کلیم مکی صاحب نے اپنی زمہ داریوں کو محسوس کرنے اور
انسٹیٹیوشنزمیں وقت دینے پر زور دیا۔ ایم ڈی صاحب نے کہ ملازمیں کے مسائل پر ماضی
میں توجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی انکا حل نکالا گیا یہی وجہ کے مسائل بڑھتے چلے
گیئے۔ انہوں نے تمامل مسائل کے حل کی بھر پور یقیں دہائی کرائی۔