جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔نتائج کے مطابق امتحانات میں کُل 2161 طلباوطالبات شریک ہوئے ،471 طلبہ کو کامیاب جبکہ 1690 طلبہ کو ناکام قراردیا گیا ۔