کراچی (نیٹ نیوز ) انجمن طلباء اسلام کی مرکزی مجلس مشاورت کا اجلاس سٹوڈنٹ سیکر ٹریٹ (ایوان خیر ) لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر محمد عاکف طاہر نے کی اجلاس میں مشاورت کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر نے وطن عزیز کی موجودہ صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھار ت پر جنگی جنون سوار ہے ،آئے دن لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم نا قابل قبول ہیں جبکہ مرکزی سیکر ٹری جنرل محمد ریحان طاہر کی جانب سے جاری کردہ سہ ماہی مرکزی سر کلر کے مطابق انجمن طلباء اسلام سیشن 2015-16کو پیغام امن کے طور پر منائے گی ملک بھر کے تعلیمی ادروں میں پیغام امن کنونشن کروائے جائیں گے اور ستمبر کے مہینے میں یوم دفاع کی مناسبت سے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اور پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ’’یوم دفاع ‘‘ بھر پور طریقے سے منایا جائے گا جبکہ مرکزی پروگرام اسلام آباد اور لاہور میں ہوگا جس کے نگران ناظم و جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب ہونگے ، اسی مہینے میں یکم تا 10ستمبر عشرہ ختم نبوت کے طور پر منائیا جائے گا اور طلباء برادری میں مقام مصطفی ﷺ کے تحفظ کا جذبہ بیدارنے کے لئے تما م شاخیں ’’پاسبان ختم نبوت‘‘ کے عنوان سے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کریں جس میں علماء مشائخ ‘سنی تنظیمات اور ختم نبوت پر کام کرنے والی نظریاتی تنظیموں کے نمائندگان کے خطاب ہونگے ،مرکزی مجلس مشاورت کے اجلاس میں تمام صوبائی ناظمین و جنرل سیکر ٹریز کے علاوہ تمام منتخب ممران مجلس مشاورت بھی موجود تھے۔