لاڑکانہ: انٹر سائنس اور آرٹس کے نتائج

image

تعلیمی بورڈ لاڑکانہ نے انٹر سائنس ،کامرس اور آرٹس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بورڈ کے چیئر مین پروفیسر محمد دائود میمن کے مطابق انٹر سائنس پری میڈیکل گروپ میں زیبسٹ کالج لاڑکانہ کی صندل نے پہلی،پبلک اسکول لاڑکانہ کی نوشین نے دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج کندھ کوٹ کے پارس علی نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔پری انجینئرنگ گروپ میں بحریہ فائنڈیشن کالج جیکب آباد کے عبد الوہاب نے پہلی،گورنمنٹ ڈگری کالج لاڑکانہ کے فراز احمد نے دوسری اور کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے عاطف سعید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹر سائنس پری میڈیکل گروپ میں مجموعی طور پر 15206طلبا اور طالبات نے امتحانات میں شرکت کی جن میں سے 12114طلبا اور طالبات نے تمام مضامین میں کامیابی حاصل کی۔پری انجینئرنگ گروپ میں 10419طلبا اور طالبات نے امتحانات میں شرکت کی جن میں سے 7724طلبا اور طالبات نے تمام مضامین میں کامیابی حا صل کی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.