ایجوکیشن یو ایس پاکستان اور پاکستان میں یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے
کراچی میں بیک ٹو اسکول میلے کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں سینکڑوں پاکستانی طا لب
علموں نےشرکت کی اور 40 امریکی کالجوں اور جامعات کے سابق طا لب علموں کےسا تھ ساتھ
امریکی قونصل خانے کے عملے سے بھی ملاقات کی ۔اس دوران سا بق طا لب علمو ں اور عملے
نے ویزوں، امریکا میں زندگی اور کالج کی درخواستوں کے بارے میں سوالات کے جوابات
دیے ۔
قائم مقام قونصل جنرل چا ڈپیٹرسن نے کہا کہ امریکا میں ہر سال غیرملکی طا لب علموں
کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ طا لب علم امریکا کو منتخب کرتے ہیں
کیونکہ وہا ں تعلیمی معیار اور تعلیم کے انتخاب کے درمیان پر کشش توازن فرا ہم
کیاجا تا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکی اسناد لچک ، جدید ترین ٹیکنالوجی ،
تحقیقی مواقع اور بہترین طویل المعیاد کیرئیر جیسی خصوصیات کی حامل ہیں ۔
عمیر خان ، ایڈور ٹائزنگ مینیجر ، ایجو کیشن یو ایس اے نے کہا کہ ہم نے اس میلے کا
اہتمام طا لبِ علمو ں کو امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے بارےمیں واقفیت دینے کے لیے
کیا ہے ۔یہاں آنے والے طا لب علموں نے امریکی یو نیورسٹی کے سابق طالبِ علموں سے
ملا قات کر کے ان سے امریکا میں رہا ئش اور تعلیم حا صل کر نے کے حوالے سے برا ہ
راست معلو مات حا صل کیں۔
عمیرخان کے مطابق ایجوکیشن یو ایس اے پاکستان اور یو ایس ای ایف پی 5ستمبر کو لاہور
اور 20ستمبر کو اسلام آباد میں بھی ایسے ہی میلوں کا انعقاد کریں گے ۔
یو ایس ای ایف پی ، امریکا اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان تعلیمی او ر ثقافتی
تبادلوں کے ذریعے باہمی ذہنی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔ 1950میں اس کی تشکیل کے بعد
سے یو ایس ای ایف پی کے منعقدہ ایکسچینج پرو گراموں میں 5000پاکستانی اور 900 کے
قریب امریکی طا لب علم حصہ لے چکے ہیں۔ ان میں سب سے اہم فل برائٹ پروگرام ہے۔
امریکامیں تعلیم حا صل کر نے میں دلچسپی رکھنے والے طا لب علموں کی را ہ نما ئی اور
معاونت کے لیے یو ایس ای ایف پی اور دوسرے امتحانات کی TOEFL، SAT،GRE کے دفا تر
اسلام آباد ، لا ہور اور کراچی میں مو جود ہیں۔