موضع بوکڑہ میں تعمیر شدہ پانچ مکانات گرا دئیے گئے

image

اسلام آباد( نیٹ نیوز)سی ڈی اے شعبہ تجاوزات کے افسران

اور پولیس کی بھاری نفری نے منگل کی علی الصبح کاروائی کرکے موضع بوکڑہ میں

تعمیر شدہ پانچ مکانات گرا دئیے۔10 تولے زیور ،تین لاکھ کی نقدی اور ان سلے

کپڑوں سے بھرے پانچ صندوق بھی غائب کردئیے گئے۔

 

متاثرین موضع بوکڑہ صابرحسین نے چائنہ کٹنگ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ

ہم تین بھائی اور ہماری پانچ بہنیں ہیں یہ ہماری آبائی جائیداد ہے جسے سی

ڈی اے نے ایکوائر کیا تھا جس پر ہم برسوں سے رہ رہے ہیں،ہمارے دو بھائیوں

محمد عارف ، محرم خان اور ایک بہن شمیم اختر کو پلاٹ مل چکے ہیں جبکہ سی ڈی

اے کے پٹواریوں بشیرالحسن اور اکرام بھٹی وغیرہ نے دیگر افسران کے ساتھ ملی

بھگت کرکے افتخار احمد ولد محمد مظہر کے بیٹوں اور بیٹیوں یاسر

افتخار،توقیر افتخار،نوید افتخار،طاہرہ افتخار اور نیلم افتخار وغیرہ کو

جعلسازی سے پلاٹ الاٹ کرادئیے ہمیں دھوکہ دہی سے امانت میں خیانت کرکے

ہمارے حق سے محروم کردیا گیا،متاثرہ خاتون غلام فاطمہ نے بتایا کہ 1978 کی

ایوارڈ لسٹ میں ہمارے نام درج تھے جبکہ 2009 میں ایوارڈ لسٹ سے ہمارے نام

نکال دئیے گئے ،متاثرہ خاتون فہمیدہ صابر نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ

ہمارا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور سول کورٹ نے سٹے آرڈر دیا ہوا ہے

گزشتہ روز سوموار کی شام 7 بجے سی ڈی اے کی شعبہ تجاوزات کی ٹیم ہمارے گھر

گرانے آئی تو ہم گھر میں اکیلی خواتین موجود تھیں افسران کو ہم نے حقائق سے

آگاہ کیا تو وہ ہمیں منگل کی صبح ڈی جی حمزہ جمشید کے سامنے پیش ہونے کا

کہہ کر واپس چلے گئے تاہم جب ہم صبح 7 بجے گھروں کو تالے لگاکر ڈی جی کے

پاس پہنچے تو بعد میں پتہ چلا کہ ہمیں دھوکے سے سی ڈی اے کے دفتر میں

بلواکر بعد میں ہمارے گھر گرادئیے گئے ہیں،متاثرہ خاتون سکینہ بیگم نے

بتایا کہ سی ڈی اے کے افسران نے ہمیں کوئی نوٹس دئیے بغیر ہمارے تعمیر شدہ

گھر گرائے ہیں جوکہ کھلم کھلا توہین عدالت ہے،ہمارے پاس 2 کنال پانچ مرلے

کا وراثت نامہ اور رجسٹری بھی موجود ہے،ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے

ہم توہین عدالت کی کاروائی کریں گے۔

 

متاثرین میں شامل امتیاز بی بی نے کہا کہ میں نے اپنی شادی کا پانچ تولے

سونے کا زیور اور ایک لاکھ روپے کی نقدی اپنی بیٹی کی شادی کیلئے رکھی ہوئی

تھی جو ظالم اٹھاکر لے گئے ہیں،متاثرہ خاتون سفینہ بی بی نے بتایا کہ سی ڈی

اہلکاروں کیخلاف متعلقہ تھانے میں ان لیگل طریقے سے مکانات گرانے اور چوری

کی درخواست دیں گے،وزیراعظم نواز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی

خان،چیف جسٹس آف پاکستان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کو اس مذموم کاروائی کا

فوری طور پر نوٹس لینا چاہیئے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts