پی ای سی ایچ ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج کی گولڈن جوبلی

image

پی ای سی ایچ ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن

گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج میں گولڈن جوبلی تقریبات کا سلسلہ جاری۔

کراچی۔ کشمیر روڈ کراچی پر واقع پی ای سی

ایچ ایس ایجو کیشن فاؤنڈیشن گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج کا قیام 1966 میں عمل

میں آیا تھا اور رواں برس 2015 میں کالج کے قیام کو پچاس برس مکمل ہونے پر

کالج ہذا میں گولڈن جوبلی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

کالج پرنسپل پروفیسر سید ساجد حسین کی سربراہی میں اس سے قبل یوم آزادی کی

تقریب کو بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ بعدازاں کالج میں جنرل سائنس کے

مضامین کی تدریس کی خصوصی اجازت ایک روز سے بھی کم وقت میں ڈائر یکٹر جنرل

کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار سے لی گئی جس کے بعد کالج میں واقع

ایک بلاک کو خصوصی طور پر تزئین و آرائش کر کے کمپیوٹر سائنس کی کلاسز اور

کمپیوٹر لیبارٹری کے لئے مختص کیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح 20 اگست کو

ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار نے کیا ۔

انتہائی قلیل مدت میں تیار کی گئی کمپیوٹر لیبارٹری کا افتتاح ڈائریکٹر

کالجز کراچی پروفیسر انعام احمد نے کیا ۔ تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کئے

گئے مہمانان گرامی نے شرکت کی جس میں نمایا ں طور پر پروفیسر ڈاکٹر محمد

نجم الاسلام خان سابق پرنسپل آدمجی و سپیریئرگورنمنٹ سائنس کالج کراچی شامل

تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت کالج

ہذا کے نابینا لیکچرار پروفیسر داؤد سرور کے حصے میں آئی ۔ تقریب کی نظامت

کے فرائض ممتاز و معروف شاعر پروفیسر سید محمد علی نے انجام دیئے۔ بعد ازاں

کالج پروفیسر سید ساجد حسین نے خطبہء استقبالیہ میں معزز مہمانان گرامی کی

تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کالج ہذا کو درپیش مسائل کی جانب توجہ

دلائی اور طلبہ سے اپنے خطاب میں زور دیا کہ وہ اپنی تمامتر توجہ اپنی

تعلیم پر مرکوز رکھیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لیں ۔

 

ڈائریکٹر کالجز کراچی پروفیسر انعام احمد نے اس موقع پر شرکا محفل سے خطاب

میں کہا کہ کالج ہذا میں کمپیوٹر لیبارٹری کا قیام اور اس کی تدریس میں

دلچسپی ملک کو تیکنیکی بنیادوں پر معاونت فراہم کرنے میں بہترین کاوش ہے جس

کے زریعے ہم اپنی نوجوان نسل کو مثبت تیکنیک اور عصر حاضر کے جدید سائنسی

تقاضوں سے ہم آہنگ کرسکتے ہیں اور ہمارے طلبہ جدید دنیا کی آنکھوں میں

آنکھیں ڈال کر ساری دنیا میں وطن عزیز پاکستان کا پرچم سربلند کرسکیں گے۔

بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار نے کالج

پرنسپل ، طلبہ اور کالج اساتذہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اس کالج میں آکر

فخر محسوس کررہے ہیں اور اس بات کو اپنے لئے باعث افتخار سمجھتے ہیں کہ

انکے ہاتھوں نئے مضامین کی اجازت کا عمل انجام پایا ۔ انہوں نے طلبہ کے

والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم کی طرف راغب کریں تاکہ

پاکستان کا نام ساری دنیا میں روشن ہو سکے اور ہمارے طلبہ ساری دنیا میں

اپنے وطن کا لوہا منوا سکیں۔ بعد ازاں تقریب کے شرکا کو ظہرانہ دیا گیا ۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts