راولپنڈی کی کسٹم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے کیس میں جمعرات کے روز سپر ماڈل
آیان علی پر فرد جرم عائد کردی ہے-
یہ کیس کئی وجوہات کے بنا پر اس سے قبل زیرِ التوا رہا ہے تاہم اس آج کے
عدالتی فیصلے کے بعد اس کیس میں کچھ پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے-
آج کی سماعت میں عدالت نے آیان علی کے وکیل کی جانب سے کیے جانے والے
اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے آیان علی پر فردِ جرم عائد کردی-