پاکستان کے نامور شاعر اور ریٹائرڈ بینکار جمیل
الدین عالی گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے ہیں- جمیل الدین عالی کی عمر
90 برس تھی اور وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ حرکتِ
قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے-
جمیل الدین عالی کئی مقبول ملی نغموں کے خالق بھی تھے جن میں 1965 کی جنگ
کے دوران گائے جانے والے ’اے وطن کی سجیلے جوانوں، میرے نغمے تمہارے لیے
ہیں‘ اور 90 کے دہائی میں ’جیوے جیوے پاکستان‘ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ’ہم
مصطفوی مصطفوی ہیں‘ بھی جمیل الدین عالی کی ہی تخلیق ہے جسے مہدی ظہیر نے
گایا۔
جمیل الدین عالی نے ایک طویل عرصے تک اردو کی خدمت کی اور ہمیشہ ہی اردو کی
ترقی کے لیے کوشاں رہے کا شمار ان ادییوں میں کیا جاتا ہے جو اردو کی ترقی
کے لیے کوشاں رہے، وہ انجمن ترقی اردو اور اردو ڈکشنری بورڈ کے ساتھ بھی
سرگرم رہے ہیں۔ ان کا شمار پاکستان رائٹرز گلڈ کے بانیوں میں ہوتا ہے۔
ہماری ویب رائٹرز کلب کے صدر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے جمیل الدین عالی کے
انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے اردو ادب کی دنیا
میں ایک ایسا خلا قرار دیا ہے جو کبھی پُر نہیں ہوسکتا-