اردو کے ناموسر ادیب، شاعر، کالم نگار،
صحافی قاضی نجونا گڑھی جمعہ 4 دسمبر کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ قاضی
اختر جونا گڑھی نہ صرف خود معروف لکھاری تھے بلکہ کراچی کی معروف افسانہ
نگار پروفیسر رئیس فاطمہ کے شوہر بھی تھے۔
ان کی کتاب آج کا بھارت ٗ اپنے موضوع کی معروف تصنیف ہے۔ ہماری ویب رائیٹرز
کلب کے صدر ڈاکٹر رئیس صمدانی نے رائیٹرز کلب کے تمام لکھاریوں کے جانب سے
انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قاضی اختر جونا گڑھی کا سانحہ
ارتحال اردو ادب کا عظیم نقصان ہے۔