پاکستان کے معروف نیوز چینل جیو نیوز نے ملک
بھر میں اپنے جاری آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے- ذرائع کے مطابق اس
اعلان کی وجہ ہیکروں کا جیو نیوز کے خلاف ایک بار پھر سرگرم ہونا ہے- مکی
لیکز نامی ٹوئیٹر اکاؤنٹ کا دعویٰ ہے کہ جیو نیوز اردو٬ انگریزی اور جیو
نیوز کے اسلام آباد بیورو چیف رانا جواد کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے-
ان اکاؤنٹس کے ہیک ہونے کی تصدیق خود جیو نیوز کی جانب سے بھی کی گئی ہے-
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل جیو نیوز سے وابستہ مقبول صحافی حامد میر کا بھی
اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور ان کی ذاتی معلومات کو عام کر دیا گیا تھا-