سال 2016 کا آغاز تو ہوگیا لیکن چھٹیوں کے شوقین افراد اس سال سے کچھ خاص
خوش نظر نہیں آئیں گے- جی ہاں رواں سال کئی عام تعطیلات اتوار کے روز آرہی
ہیں اور یقیناً یہ چھٹیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک بری خبر ہے-
تفصیلات کے مطابق سال 2016 میں پانچ عام تعطیلات اتوار کے دن آرہی ہیں اور
یوں نوکری پیشہ افراد یا پھر طالبعلموں کو یہ پانچوں چھٹیاں علیحدہ سے میسر
نہیں آسکیں گی بلکہ انہیں اتوار کی چھٹی میں والے دن ہی یہ چھٹی بھی گزارنا
ہوگی-
رواں سال اتوار کے روز آنے والی ان پانچ عام تعطیلات میں مزدوروں کا عالمی
دن یعنی یکم مئی٬ پاکستان کا یومِ آزادی اور 25 دسمبر شامل ہیں- اس کے
علاوہ ممکنہ طور پر عید الضحیٰ اور عیدِ میلاد النبی ﷺ اتوار کے روز آسکتی
ہیں-