پروفیسر سحرؔ انصاری آرٹس کونسل کے نائب صدر منتخب

image

آرٹس کونسل آف پاکستان کے انتخابات کا اعلان کردیا گیا ۔ پروفیسر سحرؔ

انصاری جو ہماری ویب ’رائیٹرز کلب‘ کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں نائب صدر کی

حیثیت سے کامیاب قرار دیے گئے۔ہماری ویب ’ رائیٹرز کلب‘ کے صدر ڈاکٹر رئیس

احمد صمدانی نے پروفیسر سحرؔ انصاری کو انتخابات میں کامیابی اپنی اور کلب

کے تمام لکھاریوں کی جانب سے دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل کے

اراکین نے سحرؔ انصاری کو کامیاب کرکے علم و ادب کی ترقی اورشہر کراچی میں

علمی سرگرمیوں کی ترویج کی راہ ہمرار کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ

پروفیسر سحرؔ انصاری نائب صدر کی حیثیت سے آرٹس کونسل کی سرگرمیوں میں بلا

تفریق تمام اہل علم کو ساتھ لے کر چلیں گے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts