گزشتہ دنوں حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کی
یونیورسٹیوں میں تبلیغی جماعت پر پابندی کے اعلان کے بعد آج شیخوپورہ
ڈسٹرکٹ میں بھی پولیس نے تبلیغی جماعت کے داخلے پر پابندی عائد کردی-
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ پولیس کے سوشل میڈیا پر آفیشل پیج پر جاری
اعلامیہ کے مطابق کہا گیا ہے کہ عوام میں بڑھتی ہوئی مسلکی منافرت اور فرقہ
واریت کے پیش نظر ضلع شیخوپورہ میں ہر قسم کی تبلیغی جماعت کے داخلہ پر
پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ ساتھ ہی اعلامیہ میں تاکید کی گئی ہے کہ وہ
اس سلسلہ میں مقامی پولیس سے تعاون کو یقینی بنائیں۔