کراچی(نیٹ نیوز)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ
ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارمز برائے سال 2016 جمع کرانے کی تاریخ میں
4مارچ تک توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر
انوار احمد زئی نے کہا ہے کہطلباء و طالبات کو سہولت فراہم کرنے اور ان کے
قیمتی سال کو بچانے کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 4مارچ تک
توسیع کی جا رہی ہے ایسے طلبہ اپنے فارم موجودہ لیٹ فیس میں مزید300 روپے
اضافے کے ساتھ جمع کرا سکیں گے۔ امتحانی فارمزنیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری
کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کئے جا سکتے
ہیں اور وہیں جمع بھی کرائے جا سکتے ہیں۔