ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے
چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ صوبائی محکمۂ تعلیم کی
اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ 28مارچ 2016سے شروع ہونے والے
نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی
گئی ہیں-
اس سلسلے میں انہوں نے کہاکہ بورڈ کے عملے نے دن رات کام کرکے
امتحانی پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے اور جلد ہی امتحانی شیڈول اور ایڈمٹ
کارڈ کا اجراء بھی شروع کر دیا جائے۔