کراچی (نیٹ نیوز) جامعہ کراچی کے
اعلامیہ کے مطابق بی پی ایڈ اور ایم پی ایڈ اکیڈمک سیشن برائے 2015-16ء کے
انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق طلبہ
اپنے انرولمنٹ فارم 1500 روپے فیس کے ساتھ 07 مارچ تک جبکہ 1000روپے لیٹ
فیس کے ساتھ 18 اپریل تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔
٭ جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق کالجز کے طلبہ کے لئے بی اے،بی ایس سی
اور بی کام سیشن برائے 2015-16 ء کیلئے انرولمنٹ وفیس جمع کرانے کی تاریخ
کا اعلان کر دیا گیا ہے۔طلبہ اپنے متعلقہ کالجز میں 1500روپے فیس کے ساتھ30
مارچ تک انرولمنٹ فارم جمع کراسکتے ہیں جبکہ تاریخ گزرنے کے بعد 800روپے
لیٹ فیس کے ساتھ26 اپریل تک انرولمنٹ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
٭ جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بی ایس ہوم اکنامکس،بی بی اے،بی سی ایس
،بی پی اے،اے ڈی ای، ٹیکسٹائل پروگرام، ماس کمیونیکشن، ایجوکیشن/ ایم اے،
بی ایس (آنرز) تھرڈ ایئر، ایم پی اے، بی اے/ ایل ایل بی / بی ایڈ آنرز)
اور ایک سالہ پی جی ڈی انشورنس پروگرام کے انرولمنٹ فارم 24 مارچ تک جمع
کرائے جاسکتے ہیں۔ جبکہ تاریخ گزرنے کے بعد 1500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 25
اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نجی کالجز کے طلبہ ایک سالہ پی جی ڈی
انشورنس پروگرام کیلئے 5600روپے، دوسالہ پروگرام کیلئے 7700 روپے، تین سالہ
پروگرام کیلئے 10800روپے، چارسالہ پروگرام کیلئے 13900 روپے فیس کے ساتھ
اپنے انرولمنٹ فارم متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔