کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

image

کراچی ۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طالب علموں کے مفاد کو مدنظر

رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کیلئے امتحانی فارم

جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق

انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل،

سائنس پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، میڈیکل ٹیکنالوجی، ہوم اکنامکس، کامرس

ریگولر، کامرس پرائیویٹ بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اور ایڈیشنل

سبجیکٹس کے سالانہ امتحانات 2016ء میں شرکت کے خواہشمند ایسے امیدوار جو

کسی وجہ سے ابھی تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکے ہیں وہ بروز منگل

5اپریل 2016ء سے بروز جمعہ 8اپریل 2016ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ

بورڈ آفس میں اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں، مذکورہ بالا گروپس کے

پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشنوں سے تصدیق کے بعد جبکہ

ریگولر امیدوار اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق کے بعد جمع کروائیں گے، طلبہ پنے

فارم بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک کی برانچ میں جبکہ طالبات اپنے فارم بورڈ

آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروائیں گے جبکہ امتحانی فارمز کے ساتھ مارکس

شیٹ اور انرولمنٹ/رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی لگانا ضروری ہوگی، نامکمل

فارم قابل قبول نہیں ہو ں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts