نویں دسویں کے امتحانات کا تیسرا روز

image

کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں دسویں کے امتحانات کے

دوران امتحانی مراکزکا دورہ کرنے والی بیشتر ویجیلینس ٹیموں نے شکایت کی ہے

کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبہ اور طالبات کو اپنے امتحانی پرچے حل کرنے میں

دشواری محسوس ہو رہی ہے۔ ان شکایات کی وصولی پر ثانوی تعلیمی بورڈ نے ایک

بار پھر کے الیکٹرک کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ امتحانات کے اوقات میں

لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور ان اوقات کو تبدیل کر دیا جائے تو امتحان دینے

والے امیدواروں کی سب سے بڑی پریشانی کو ختم کیا جا سکے گا۔ اس بات کا

اظہار ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے مختلف

امتحانی مراکز کے دورے کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں

نے بتایا کہ کمشنر کراچی کی سطح پرہونے والی میٹنگ میں بھی کے الیکٹرک سے

لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی کیلئے کہا گیاتھا۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کے

دن صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ کے میٹرک میں گزشتہ سال فیل ہو جانے والے

امیدواروں کا مطالعہ پاکستان کا پرچہ لیا گیا جبکہ شام کی شفٹ میں آرٹس

گروپ کا علم شہریت، علم بدن وحفظان صحت، تاریخ ہندو پاکستان، غذا اور تغزیہ

(نظری) اور کمپیوٹر اسٹیڈیزکا امتحان ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین کے ساتھ

میڈیا کی ٹیمیں بھی تھیں جن کی دریافت پر طلبہ و طالبات نے بتایا کہ انہیں

پرچہ وقت پر ملا جبکہ امیدواروں کے بیٹھنے کیلئے الگ الگ نشستیں فراہم کی

گئی تھیں۔ جن امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا گیا ان میں گورنمنٹ شعیب

محمدیہ بوائز سیکنڈری اسکول اور گورنمنٹ وسیم گرلز سیکنڈری اسکول ناظم آباد

بھی شامل تھے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts