اگر آپ بھی کوئی واٹس ایپ گروپ چلاتے ہیں تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

image

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کو اس کے اپنے ہی

گروپ کے ارکان نے آن پکڑا اور مار مار کر بے چارے کا برا حال کر دیا۔ 

 

اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق شاستری نگر، بستی جودھوال کارہائشی راجکمار ایک گروپ

کا ایڈمن ہے۔ اس گروپ کے ارکان میں نریندرا کمار اور اس کے کچھ ساتھی بھی شامل تھے۔

نریندرا اور اس کے ساتھی گروپ پر فحش تصاویر اور میسج بھیجنے سے باز نہیں آتے تھے،

جس پر راجکمار کی طرف سے انہیں سخت وارننگ دی گئی تھی۔ جب نریندرا اور اس کے

ساتھیوں کی طرف سے بیہودہ مواد بھیجنے کا سلسلہ جاری رہا تو راجکمار نے گروپ ایڈمن

کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ان کی گروپ تک رسائی منقطع کردی۔ 

اس اقدام پر مشتعل ہو کر نریندرا کمار اور اس کے چھ ساتھیو ں نے جمعہ کے روز گروپ

ایڈمن راجکمار کو راستے میں پکڑ لیا۔ نریندرا اور اس کے غنڈوں نے بیچارے ایڈمن کو

شدید زدوکوب کیا، جس کے باعث اس کی حالت غیر ہو گئی۔ زخمی ایڈمن کی شکایت پر پولیس

نے نریندرا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts