اسلام آباد( ویب ڈیسک) آج صبح الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کی
رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی مصطفی کمال کو پارٹی رجسٹریشن ایکٹ کے
مطابق درخواست دینے کی ہدایت ‘ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق مصطفی کمال کی
طرف سے دی گئی درخواست پارٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت نا مکمل ہے‘ مصطفی کمال
نے پارٹی کے اثاثہ جات اور عہدیداروں کی تفصیل سے بھی آگاہ نہیں کیا۔ مصطفی
کمال کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی رجسٹریشن ایکٹ کے مطابق
دوبارہ درخواست دیں۔