آسٹریلین فاسٹ باؤلر جوہن ہیسٹنگ ٹخنے کی انجری کا شکار

image

سڈنی(ویب ڈیسک) آسٹریلین فاسٹ باﺅلر جوہن ہیسٹنگ ٹخنے کی انجری کے باعث

آئندہ ویسٹ انڈیز میں ایک روزہ سہ فریقی سیریز کےلئے دورے سے باہر ہوگئے

ہیں اور انکی جگہ سکاٹ بولانڈ لیں گے۔30سالہ ہیسٹنگ انڈین پریمئیر لیگ کے

دوران اپنا ٹخنہ زخمی کربیٹھے ہیں اور ایکسرے کےلئے انکی وطن واپسی ہوگئی

ہے جس میں انہیں آپریشن کی تشخیص ہوئی ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل آفیسر

الیکس کاﺅنٹوریس کا کہنا ہے کہ جوہن اختتام ہفتہ پر آپریشن کرائینگے اور

ہڈی پر دباﺅ کے مسئلے کے حل اور آپریشن کے بعد صحت یابی کےلئے انہیں کافی

عرصہ آرام کرنا ہوگا جس کے بعد ہی وہ بولنگ کے قابل ہو سکیں گے ۔بولانڈ

فاسٹ باﺅلنگ اٹیک میں شامل ہوئے ہیں جس میں مچل سٹارک ،جوش ہیزل ووڈ اور

نیتھن کولٹر نیل بھی شامل ہیں

 


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts