معروف فاسٹ فوڈ برانڈ پیزا پوائنٹ پاکستان کی نئی برانچ کا افتتاح

image
ہمارے مقامی فاسٹ فوڈبرانڈز بھی مسابقت میں اب کسی سے پیچھے نہیں ہیں،حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اورنسبتاَ کم قیمت فوڈبرانڈز نے صارفین کے دلوں میں اپنا گھر کر لیا ہے ،ان خیالات کا اظہار کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر شمیم احمد فرپو نے گذشتہ روز معروف فاسٹ فوڈ برانڈ پیزا پوائنٹ پاکستان کی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پیزا پوائنٹ کے سی ای او فیضان راوت،چیمبر کے سینئر نائب صدر یونس سومرو، مینیجنگ کمیٹی کے اراکین، برانڈ فاؤنڈیشن کے سی ای اوشیخ راشد عالم، معروف بلڈر سلیم زکی، ایڈوکیٹ کوکی راوت، آفتاب عالم ،پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری رضوان بھٹی اور شہر کی مشہور سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعداد بھی انکے ہمراہ تھی۔
 


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمیم فرپو نے کہا کہ صرف چھ سال کے قلیل عرصے میں جو سنگ میل پیزا پوائنٹ نے عبور کیا ہے وہ بلاشبہ قابل تعریف اور انڈسٹری میں نئے آنے والوں کیلئے قابل تقلید بھی ہے -

انھوں نے کہا کہ اس مقامی برانڈ نے پیزا انڈسٹری میں نت نئے رجحانات متعارف کروائے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ اتنے مختصر عرصے میں ۱۴ویں برانچ کا قیام انکے لئے ممکن ہوا ۔


دریں اثنا شیخ راشد عالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیزا پوائنٹ نے بہت تیزی سے اس انڈسٹری میں اپنی موجودگی اور نمایاں حیثیت کو منوایا ہے اورکامیابیوں کے تسلسل سے یہ بات یقینی نظر آتی ہے کہ عنقریب پیزا پوائنٹ ایک نیشنل برانڈ کی صورت میں اُبھر کر سامنے آئے گا۔

اس موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے فیضان راوت نے کہا کہ ہماری پروڈکٹس پر ہر دن بڑھتا ہوا صارفین کا اعتماد اور بڑوں کی حوصلہ افزائی ہی درحقیقت ہماری اصل کامیابی ہے اور یہ ہمارے لیئے کسی بھی سرٹیفیکیشن سے بڑھ کر ہے۔


انھو ں نے مزید بتایا کہ ہم بہت جلد ملک گیر سطح پر اپنا ریسٹورنٹ نیٹ ورک شروع کرنے جارہے ہیں اور انشااﷲ وہ دن بھی دور نہیں جب بین الاقوامی مارکیٹ میں ہمارا برانڈ میڈ ان پاکستان لیبل کے ساتھ موجود ہوگا۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts