ایف بی آر کی نان فائلرز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تردید

ایف بی آر کی نان فائلرز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تردید

اسلام آباد:(12 مئی 2019) ایف بی آر نے نان فائلرز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر) نے نان فائلرز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تردید کردی ہے۔ ایف بی آرنے وضاحت کی ہے کہ نان فائلرزکو غیرمنقولہ جائیداد یاگاڑی کی خرید پر کوئی چھوٹ نہیں دی گئی۔

وضاحت میں کہا گیا ہے کہ فنانس بل دوہزار انیس بیس میں نان فائلرز کی قانونی حیثیت کو ہی ختم کردیاگیا ہے تمام افراد کو اپنی قابل ٹیکس آمدنی کے گوشوارے جمع کرانے ہوتے ہیں۔نان فائلرز کو وِد ہولڈنگ اسٹیج پر سو فیصد زیادہ ٹیکس دینا پڑے گاخودکارطریقے سے ٹیکس کے تعین کے بعدچھپائی گئی آمدن پرجرمانہ اورسزا بھی لاگو ہوگی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.