مصر کے سابق صدر محمد مرسی کومشرقی قاہرہ میں سپردخاک کر دیا گیا

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو مشرقی قاہرہ میں خاندان کی مختصر تقریب میں سپردخاک کر دیا گیا۔وہ پیر کو عدالت میں دل کے جان لیوا حملے کے بعد وفات پا گئے تھے۔

2012ء میں مرسی مصر کے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے پہلے صدر تھے۔ اس سے ایک سال قبل عرب تحریک میں تیزی کے باعث صدر حسنی مبارک کے 30 سالہ دور کا خاتمہ ہوا تھا۔جولائی 2013ء میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد مصر کے موجودہ صدر عبدل فتح السیسی کی قیادت میں فوجی بغاوت میں انہیں معذول کر دیا گیا تھا اور بعد میں انہیں فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔اس وقت سے وہ زیرحراست تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.