اقرا عزیز اپنی اور یاسر حسین کے بوس و کنار پر پاکستانیوں کیخلاف میدان میں آگئیں

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین ان دنوں مداحوں سے تعریفیں سمیٹنے کے علاوہ مخالفین کے نشانے پر بھی ہے۔لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں اقراء کو پروپوز کرنے والے یاسر نے انہیں انگوٹھی پہنانے کے بعد گلے لگا کربوسے دیے، یقیننا ان کیلئے یہ ایک خاص اور جذباتی لمحہ تھا لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔نامور ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز نے ان پر اور یاسر حسین پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے کام سے کام رکھیں اور رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں۔لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر حسین کی جانب سے اقراعزیز کو شادی کی پیشکش کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ صارفین کاخیال ہے کہ کسی کو شادی کی پیشکش کرنے میں کوئی برائی نہیں لیکن جو انداز یاسر حسین نے اختیار کیا وہ صحیح نہیں تھا۔اس واقعے کے تقریباً چار دن بعد اقرا عزیز نے منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئرکراتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے میری یہ خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں اور دعائیں سنائی دے رہی ہیں۔ یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا جس کے لیے بہت ہمت چاہیئے ہوتی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔اقرا نے مزید کہا اگر لڑکی شادی کی پیشکش کرتے وقت روتی نہیں بلکہ اس خوشی کے لمحے کو ہنس کر انجوائے کرتی ہے تو یہ نہیں کہتے کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں اوراپنی خوشی کا انتظار کریں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شوبزفنکاروں نے بھی یاسر حسین کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا جب کہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ان دونوں نے یہ ڈراما میڈیا پرشہرت حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.