آٹا، میدہ، سوجی اور دال کسی کھانے کے آئٹم پر کوئی ٹیکس نہیں: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیئرمین وفاقی بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ آٹا، میدہ، سوجی اور دال کسی کھانے کے آئٹم پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ چھوٹے دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کے لیے تیار ہیں، مگر مسئلہ یہ ہے چھوٹا دکاندار کون ہے۔

 

وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین وفاقی بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا تھا کہ میدے اور آٹے  پر سیلز ٹیکس نہیں لگایا۔ سیلز ٹیکس وہ دیتا ہے جو رجسٹرڈ ہو۔ سی این آئی سی کی ضرورت سیلز ٹیکس کے لیے ہے۔ سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ شناختی کارڈ سے متعلق ابہام پیدا اور پروپیگنڈا کیا گیا۔

 

ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جو صنعت اور تجارت کو نقصان پہنچائے۔ موبائل والوں نے سیلز ٹیکس نہیں ڈیوٹی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ تمام فیصلوں کے اطلاق کے لیے تیار ہیں مشاورت سے عملدرآمد  ہوگا۔ لوگ شناختی کارڈ کی آڑ میں اپنے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

ہمارا کسی کے ساتھ بھی ڈیڈ لاک نہیں۔ کسی سیکٹر کے ساتھ کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس لگانے کے لیے تیار ہیں، مگر مسئلہ یہ ہے چھوٹا دکاندار کون ہے۔ ایک 10 فٹ کی دکان کا سونار ہے۔ ایک 100 فٹ کی دکان کا لوہار ہے۔ ہمیں خراب کرنے کی کوشش کی گئی، ہم بھی تھوڑی بہت سیاست جانتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.