وزیراعظم عمران خان سے چینی بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے چینی بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقاتاسلام آباد:(12 جولائی 2019) وزیر اعظم عمران خان سے چینی بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں مختلف چینی کمپنوں کے پچپن سے زائد سربراہان شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چینی بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں 55 سے زائد مختلف چینی کمپنوں کے سربراہان شامل تھے۔ ملاقات میں مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے علاوہ وزیرمنصوبہ بندی خسرو بختیار، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیرگیلانی، چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی بھی شریک تھے۔

ملاقات وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینےاورمعاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے کی کڑی ہے ۔ چینی کمپنیوں کے سربراہان نے پاکستان میں تین سے پانچ سال کے دوران 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.