ایران کی برطانیہ کو آئل ٹینکر پرایک بار پھر دھمکی

 

پبلک نیوز: ایران نے برطانیہ کو آئل ٹینکر پر ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ٹینکر کو فوری طور پر چھوڑا جائے نہیں تو اسکے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ برطانیہ نے کشیدگی میں اضافے کے بعد ایک اور جنگی بحری جہاز خلیج میں تعینات کردیا۔

 

ایران اور برطانیہ کے درمیان آئل ٹینکر کو قبضے میں لیئے جانے کے بعد کشیدگی برقرار ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے آئل ٹینکر کو فوری طور پر چھوڑا جائے۔ برطانیہ خطرناک گیم کھیل رہا ہے۔ اور اس کھیل کے نتائج بھی بہت خطرناک ہوں گے۔ اوریہ کسی کے مفاد میں نہیں ہیں۔

 

دوسری جانب برطانیہ نے خلیج فارس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد ایک اورجنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈنکن کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ بحری جہاز برطانوی آئل ٹینکرز کی آزادانہ نقل وحرکت کی حفاظت کرے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.