جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں ناصر جنجوعہ کون؟

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں ناصر جنجوعہ کون؟اسلام آباد: (12 جولائی 2019) جج ارشد ملک کا ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد سے دو ناصروں کا ذکر زبان زدعام ہے۔ ایک ناصربٹ جس نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنائی اور دوسرا ناصرجنجوعہ جس نے مبینہ طور پر جج ارشد ملک کو رشوت کی پیشکش سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ناصرجنجوعہ کون ہے اور نوازشریف سے اس کا کیاتعلق ہے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل میں مبینہ طور پر اس کا کیا ہاتھ ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد نمبر دو کے جج ارشد ملک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو بیان حلفی جمع کرایا گیا جس میں ناصر جنجوعہ کا ذکرہے۔ ناصرجنجوعہ کی سوشل میڈیا پربعض تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں انہیں جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے دوسرے کردار ناصر بٹ کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔

جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں ناصر جنجوعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ ملاقات میں ناصر جنجوعہ نے انہیں رشوت کی پیشکش کی اور کہا کہ مستقبل محفوظ بنانے کاسنہری موقع ہے۔ ناصر جنجوعہ ارب پتی کاروباری شخصیت اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے معتمد خاص ہیں جوان کے ساتھ خصوصی جہازمیں سفر کرتے رہے ہیں۔ ناصر جنجوعہ کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں اورشہراقتدارکی طاقتور کاروباری شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔

ناصرجنجوعہ کا نوازشریف کے ساتھ پچھلے دو تین سال سے گہرا تعلق رہاہے۔ وہ نہ صرف اسلام آباد بلکہ رائیونڈ میں جا کر بھی نوازشریف کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.