نواز شریف پھر اس ایوان میں آئے گا، خواجہ آصف

نواز شریف پھر اس ایوان میں آئے گا، خواجہ آصفاسلام آباد:(16 جولائی 2019) رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو نشانہ بنا رہی ہے، بدترین انتقامی کارروائیاں موجودہ حکومت کی شناخت بن چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ مضحکہ خیز ہے، سیاسی انتقام برے شگون ہوتے ہیں، نواز شریف پر کرپشن کو کوئی الزام نہیں پھر بھی قید ہیں، ہم این آر او نہیں مانگتے، آخر تک جنگ لڑیں گے، اس جنگ میں نقصان آئین اور عوام کا ہوگا، ہم نے مشرف کی بھی قید کاٹی ہے، اٹک قلعہ میں ہتھکڑیوں کے ساتھ قید کاٹی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جب انیس سو ننانوے میں میرے قائد کو اقتدار سے بے دخل کیاگیاتو کہا گیا کہ اب نوازشریف واپس نہیں آنے والا، لیکن قوم نے دیکھا کہ وہ اب تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے، آج میرا قائد جیل میں ہے، لیکن وہ ضرور آئے گا، نواز شریف کا نام مٹانے والے لوگ ختم ہو جائیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، اسمبلی کے ملازمین سے پوچھیں ان کے شب و روز کیسے گزرتے ہیں، اسمبلی ملازمین سے پوچھیں جھولیاں اٹھا کر کس کو بد دعائیں دیتے ہیں۔

انہوں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے شہباز شریف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک سال میں تین بجٹ پیش کیے گئے، ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، کسی نے مہنگائی پر بات نہیں کی، بجٹ پیش کرنے والے کو فوری نوازا گیا، ہوسکتا ہے مہنگائی کے علاوہ ملک میں کوئی اور ایشو نہ رہے،بجٹ کے اثرات عوام پر آنا شروع ہوگئے ہیں اور اگلے چند ماہ میں مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.